ویٹی کن میں ایسٹر کی تقریب، بیماری کے باعث پوپ فرانسس کو وہیل چیئر پر لایا گیا، 10 منٹ کی تقریر

ویٹی کن (مانیٹرنگ ڈیسک) ویٹی کن میں موجود سینٹ پیٹر اسکوائر میں ایسٹر کی تقریب میں پوپ کی شرکت۔ کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس بیماری کے باعث عوام میں شدید پریشانی کی وجہ بنے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں روم میں ’گ±ڈ فرائڈے‘ کی تقریبات میں غیر حاضر ہونے پر ان کی صحت سے متعلق سوالات اٹھائے جا رہے تھے جبکہ ان کی صحت سے متعلق خبریں بھی گردش کر رہی تھیں۔ تاہم برطانوی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس کو تقریب میں شرکت کے لیے صبح بجے وہیل چیئر پر لایا گیا تھا، جسے دیکھ ان کے چاہنے والے آبدیدہ اور حیران رہ گئے۔ گزشتہ روز پوپ کی جانب سے 6 ہزار افراد کے مجمع میں ایسٹر کی تقریب میں شرکت کی گئی تھی۔ پوپ کی جانب سے 10 منٹ کی تقریر کی گئی تھی، جس میں انہوں نے خود غرضی اور بے حسی کی دیواروں کی مذمت کی تھی۔
Load/Hide Comments