ڈیرہ مراد جمالی سے اغوا کی گئی دو غیر مسلم لڑکیاں سندھ کے کچے سے بازیاب

ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار) سٹی پولیس ڈیرہ مراد جمالی نے شہر سے اغوا ہونے والی دو غیر مسلم بھیل لڑکیوں کو سندھ کے علاقے سے بازیاب کرکے والدین کے حوالے کردیا، والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ڈی آئی جی نصیرآباد ملک محمد سلیم لہڑی، ایس ایس پی نصیر آباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک نے ڈیرہ مرادجمالی شہر سے اغوا ہونے والی دو غیر مسلم بھیل لڑکیوں شکنہ اور شاہانہ کی خبر ملی تو ڈی ایس پی غلام یاسین جمالی اور ایس ایچ او سٹی غلام علی کنڈرانی کو جلد بازیابی کے احکامات جاری کیے جس پر سندھ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں مغویہ لڑکیوں کو بازیاب کرکے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا جس سے والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں