بھارت کے بائیکاٹ کی مہم، حسینہ واجد نے اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
ڈھاکا (آئی این پی) بھارت نواز بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بھارت کے بائیکاٹ کی مہم چلانے والی اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بنگلا دیش میں سیاست سمیت ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر اپوزیشن جماعتیں بائیکاٹ بھارت مہم چلارہی ہیں جس میں انڈین مصنوعات کا استعمال چھوڑنے پر زور دیا جارہا ہے۔ وزیراعظم حسینہ واجد کو اپنی سب سے بڑے حمایتی ملک کیخلاف اپوزیشن کا یہ اقدام ایک آنکھ نہ بھایا۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی لیڈرز نے اگر واقعی حقیقی معنوں میں بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہے تو سب سے پہلے اپنی بیویوں کی ساڑھیاں جلادیں۔انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ کرنے والے پہلے یہ جواب دیں کہ بھارتی مصالحوں کے بغیر کیا آپ کھانا کھاسکتے ہیں؟ ان کی بیویوں کے پاس کتنی انڈین ساڑھیاں ہیں، وہ اپنی بیویوں سے یہ ساڑھیاں لے کر جلا کیوں نہیں دیتے؟
Load/Hide Comments


