اسحق ڈار ، محمد اورنگزیب اور مصدق ملک ٹیکنوکریٹ نشست پر کامیاب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ انتخابات پر نتائج آنا شروع ہو گئے، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے 222 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل انصر کیانی نے 81 ووٹ حاصل کیے، مسلم لیگ(ن) کے ہی رانا محمود الحسن نے 224 ووٹ حاصل کیے جبکہ فرزند علی شاہ نے 79 ووٹ حاصل کیے، کل 310 ووٹ پول ہوئے جس میں سے 7 ووٹ مسترد ہوئے، پنجاب میں سینیٹ انتخابات میں ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 128 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، مسلم لیگ(ن) مصدق ملک نے 121ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد صرف ووٹ 106حاصل کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں