چین نے خلا میں ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لے جانے والا راکٹ لانچ کر دیا

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی سینٹرل ٹیلی ویژن کے مطابق چین کی جانب سے خلا میں ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لے جانے والے لانگ مارچا2-ڈی کیرئر راکٹ کو لانچ کیا گیا، تفصیلات کے مطابق راکٹ کوبیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 56 منٹ پر صوبہ سیچوان کے جنوب مغربی علاقے میں واقع ڑیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا تھا۔ یہ راکٹ یوگاو¿ن-42 01 سیٹلائٹ کو اس کی مخصوص مدار میں کامیابی کے ساتھ پہنچانے میں کامیاب رہا ہے۔یہ لانگ مارچ سیریز راکٹوں کا 515 واں خلائی مشن تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں