کندھکوٹ میں ڈاکوﺅں کی نجی کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 ملازم زخمی
کندھ کوٹ (انتخاب نیوز) ڈاکوﺅں کی پارکو کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 ملازم زخمی۔ کندھکوٹ میں ڈاکوﺅں نے پارکو کمپنی کے ملازمین کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے دو سکیورٹی ملازم زخمی ہوگئے۔ ڈاکوﺅں نے لوٹ مار بھی کی۔ پارکو کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ انڈس ہائی وے دڑی کے مقام پر پیش آیا۔ ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں اعجاز احمد اور غفار علی شامل ہیں۔ ڈاکو، پارکو ملازمین سے لوٹ مار کرکے با آسانی فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی ، زخمی ملازمین کو اسپتال منتقل کیا۔ دوسری جانب راولپنڈی کے تھانہ ویسٹریج کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو مبینہ ڈاکو ہلاک اور ایک فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوﺅں کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی۔ ہلاک ڈاکوﺅں کی شناخت فاروق اور قریب اللہ خان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو اسلحہ کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے۔


