پولینڈ میں آندھی سے پیش آنیوالے حادثات میں 5 افراد ہلاک

وارسا(آئی این پی)پولینڈ میں 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی آندھی سے درخت گرنے سے 5افراد ہلاک ہو گئے۔برطانوی اخبار گارڈین کی خبر کے مطابق گزشتہ روز زکوپین اور ربکا زدروج شہروں میں تیز آندھی سے 3مختلف حادثات پیش آئے، ربکا زدروج شہر میں درخت گرنے سے 2 خواتین اور 1بچہ ہلاک ہو گیا، زکوپین شہر میں ایک کار پر درخت گرنے سے ایک خاتون اور ایک بچہ ہلاک ہو گئے۔دوسری جانب حکام نے عوام آندھی سے خبردار کیا اور تاترا نیشنل پارک کی پہاڑی سڑکوں کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں