چیئرمین میونسپل کمیٹی کا جیونی بازار دورہ، شیشہ، حقّہ اور پٹاخے برآمد، دکانداروں کو وارننگ

جیونی(نمائندہ انتخاب) چیئرمین میونسپل کمیٹی جیونی کے اور پولیس کے ایس ایچ او نے جیونی بازار کی مختلف دکانوں کا دورہ کیا۔ میونسپل کمیٹی جیونی کے چیئرمین میر اکرم حیات کی نگرانی میں جیونی پولیس کے ایس ایچ او طلال جان گچکی نے جیونی بازار کے مختلف دکانوں کا دورہ کیا۔ اس دوران مختلف دکانوں سے چیلیم نما (شیشہ/حقّہ) اور پٹاخے برآمد کر کے قبضے میں لے لیے گئے، واضح رہے گزشتہ دنوں جیونی کے شہریوں نے چلم نما شیشہ/ حقّہ کے متعلق شکایتیں کی تھی۔چیئرمین، میونسپل کمیٹی جیونی میر اکرم حیات اور ایس ایچ او طلال جان گچکی نے دکانداروں کو وارننگ بھی دی کہ ایسی چیزوں کے خرید و فروخت سے اجتناب کریں جس سے نقصانات کا اندیشہ ہو اگر دوبارا ایسی چیزیں کسی بھی دکان سے برآمد ہوئی تو دکاندار کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں