گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت،گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے، ایچ ڈی پی

کوئٹہ: ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ شہر کے نواحی علاقوں میں گندے نالے کی پانی سے سبزیاں اگانے اور اسے کوئٹہ کے شہریوں پر فروخت کر نے پر شدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل نواحی علاقوں کے بعد ہزارہ ٹاؤن میں بھی انجام دیا جارہا ہے جہاں انسانی حقوق بلوچستان چیپٹر کے ایک اعلیٰ عہدیدار کی زمینوں پر گندے پانی سے سبزیاں اگانے کے بعد اسے ہزارہ ٹاؤن کے لوگوں پر فروخت کرکے ان کی صحت کے ساتھ کھیلے کی گھناؤنی کھیل کھیلا جارہا ہے بیان یں کہا گیا کہ گندے پانی سے کاشت کر کے اسے خوراک کے طور پر استعمال کرنا انتہائی نقصاندہ عمل ہے اگر یہ عمل آبادی کے درمیان انجام دیا جائے تو اس پوری آبادی اور علاقہ متاثر ہوکر کئی طرح کے وبائی امراض سے دو چار ہوسکتا ہے بالخصوص اگر اس کام میں کسی طرح کے انسان دوستی اور انسانوں کے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والے شامل ہو تو یہ اور خطرناک ثابت ہوجاتا ہے جس سے انسانوں کے جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت بھی متاثر ہوسکتی ہے بیان میں کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے نواححی علاقوں بالخصوص ہزارہ ٹاؤن میں آبادی کے درمیان انسانی حقوق کے علمبرداروں کے زیر سایہ گندے پانی سے سبزیاں اگانے ا ور اسے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں کی آبادیوں پر فروخت کرنے کے اقدامات کا نوٹس لیکر نہ صرف ایسی زمینوں پر کاشت پر مستقل طور پر پابندی لگانے بلکہ ایسے گھناؤنے اور انسان دشمن اقدامات کے مرتکب ہونے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کر کے ان کے خلافانسانی صحت وسلامتی سے کھیلنے کے مقدمات قائم کر کے انہیں معاشرے کیلئے عبرت کا نشان بنا ئے بیان میں ہزارہ ٹاؤن کے لوگووں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ بلاک نمبر 1کے زمینوں پر اگانے والے سبزی جات کا استعمال نہ کریں اس سے مختلف قسم کی امراض پھیلنے کے خدشات موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں