بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کے ادویات کی رقم میں کرپشن کا نوٹس لیا جائے، ایپکا

کوئٹہ (یو این اے) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا سماجی بہبود یونٹ کے جنرل سیکرٹری ظہورمخلص نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان ڈی جی سماجی بہبود کی بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کے ادویات کی رقم میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا نوٹس لیکر کاروائی کرے موصوف نے صوبہ کے غریب و لاچار کینسر، جگر،قلب ودیگر موذی مرض میں مبتلا افراد سے علاج کا حق بھی چھین لیا ہے محکمہ غریب ،معذور و لاچار افراد کے دادرسی کے لئے بنایا گیاہے لیکن نااہل ڈی جی نے محکمہ کو کرپشن ،کمیشن و پیسے بٹورنے کا ذریعہ بنایا ہے موصوف اپنے کرپشن کو چھپانے کےلئے ملازمین کو ٹرانسفار پوسٹنگ کررہاہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ایپکا افسر شاہی کی کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کریگی۔ ان خیالات کااظہار انہوں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا سماجی بہبود یونٹ کوئٹہ کا ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایپکا کے جنرل سیکرٹری ظہور مخلص، سینئر نائب صدر دوئم یعقوب محمد شہی، سینئر نائب صدر سوئم جمیل احمد بنگلزئی،جونئر نائب صدر اول نعیم کاکڑ،جونئر نائب صدر دوئم اخیان گل جونئر نائب صدر منیر احمد کرد،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ندیم احمد ،فنانس سیکرٹری حاجی عصمت اللہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک صادق کاکڑ، جوائنٹ سیکرٹری سردار خروٹی،پریس سیکرٹری رضوان اختر راجہ آفس سیکرٹری حاجی محمد اسلم نے و دیگر ممبران کثیر تعداد میں موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ ڈی جی سماجی بہبود اپنے کرپشن کو چھپانے کے لئے ملازمین کے ساتھ تادیبی کارروائی اور ٹرانسفار پوسٹنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ڈی جی سماجی بہبود و افسر شاہی کی مزدور دشمن و ملازم کش پالیسی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے حق و سچ کی باتیں افسر شاہی کو ہضم نہیں ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں