ڈیرہ بگٹی میں کرکٹ ٹورنامنٹ جیتے والی سوئی کی ٹیم کو ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا
ڈیرہ بگٹی (انتخاب نیوز) ڈیرہ بگٹی آل ڈسٹرکٹ رمضان المبارک کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے والی سوئی کی کرکٹ ٹیم کو ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا۔ ڈکیتی کی واردات سوئی ڈیرہ بگٹی مین روڈ پر ہوئی۔ اس حوالے سے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ فائنل جیت کر واپس سوئی جارہے تھے، ڈاکو انعام میں ملنے والی رقم اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کی اس واردات پر علاقہ مکینوں نے اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
Load/Hide Comments


