اسرائیلی وزیر اعظم نے رفح پر دوباہ بھر پور حملے کرنے کا فیصلہ کر لیا

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کا اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ رفح کے گنجان آباد شہر پر بھرپور فوجی حملے کے لیے تاریخ طے کر لی ہے، رفح پر حملہ ضرور کیا جائے گا۔نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ رفح پر حملے کا مقصد غزہ کے جنوب میں حماس کے آخری گڑھ کو بھی ختم کرنا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے حملے کی حتمی تاریخ کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔واضح رہے کہ رفح شہر غزہ کے اجنوب میں مصرکی سرحد کے ساتھ واقع ہے جس میں اس وقت 15 لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ گزین موجود ہیں جو غزہ پر گزشتہ سال اکتوبر میں اسرائیلی حملوں کے بعد بے گھر ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں