داعش کی دھمکی، پیرس میں ہونیوالے چیمپیئنز لیگ کی سیکورٹی بڑھا دی گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تنظیم داعش کی دھمکی کے تناظر میں فرانس اور اسپین نے پیرس میں ہونے والے چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنلز سے قبل سیکورٹی میں غیرمعمولی اضافہ کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے اولمپک گیمز کی سیکورٹی کے حوالے سے ایک پریس میں تصدیق کی کہ پیرس میں ہونے والے کھیل کے حوالے سے پولیس کے سربراہ نے سیکورٹی کو کافی حد تک بڑھا دیا ہے۔ واضح رہے کہ بارسلونا میں پیرس اور سینٹ جرمین کے مابین منگل کی رات چیمپیئنز لیگ کا کوارٹر فائنل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دوسری کئی چیزوں بشول داعش کی جانب سے ایک مواصلات کا جائزہ لیا ہے جو خاص طور پر اسٹیڈیم کو نشانہ بناتا ہے اور یہ کوئی نہیں بات نہیں۔ خیال رہے کہ داعش نے رواں ہفتے چیمپیئنز لیگ میچز کے 4 مقامات کے خلاف حملوں کی دھمکی دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں