حکومت نے عید پر بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(آن لائن) ترجمان پاور ڈویژن نے رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر ریلیف کا اعلان کردیا ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی ہوگی، اپریل کے بجلی کے بلوں میں 2 روپے 90 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق رواں ماہ کے بلوں پرفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7 روپے ایک پیسہ یونٹ سےکم ہوکر4 روپے 92 پیسے تعین ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں