کیسکو بلاتعطل بجلی فراہم نہیں کر سکتی تو بلند بانگ دعوے بھی نہ کرے، کاشف حیدری

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماءکاشف حیدری نے کہا ہے کہ کیسکو کی جانب سے عید کے موقع پر ”بلاتعطل بجلی کی فراہمی” کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، عید کے تینوں روز بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری رہا، بجلی بندش کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، کیسکو بلاتعطل بجلی فراہم نہیں کرسکتی تو بلند بانگ دعوے بھی نہ کریں، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ ہر مرتبہ عید سے پہلے کیسکو کی جانب سے ”عید کے موقع پر بلاتعطل بجلی کی فراہمی” کے روایتی بیان جاری کئے جاتے ہیں، مگر اس مرتبہ کیسکو بلند بانگ دعوا ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں، عید الفطر سے تینوں روز بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہی، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہیں، انہوں نے کہا کہ کیسکو سے کسی قسم کی توقع نہیں، کیسکو اگر بلاتعطل بجلی فراہم نہیں کرسکتی تو بلند بانگ دعوو¿ں اور عوام کو بیوقوف بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے، مزید انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ کا بھی دورانیہ بڑھادیا گیا ہیں، انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ کیسکو عید کے دنوں میں بھی بجلی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئیں، گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی بدترین لوڈ شیدڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہیں، حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ گرمیوں کے دوران لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں