ایران نے رواں سال 9 سو سے زائد افغان بچوں کو زبردستی ملک بدر کردیا

تہران (آن لائن) پاکستان کے بعد ایران نے بھی غیر قانونی افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے نمروز کے مقامی حکام کے مطابق گزشتہ برس بیس ہزار سے زائد افغان بچوں کو ایران سے ملک بدر کیا گیا۔سال 2024 میں 900 سے زائد افغان بچوں کو ایرانی حکام کی جانب سے زبردستی ملک بدر کیا گیا۔نمروز ڈائریکٹوریٹ آف ریفیوجیز کے سرحدی کمانڈر محمد ہارون کا کہنا ہے کہ ایران سے روزانہ تقریباً تیس سے چالیس لاوارث بچے نمروز واپس آتے ہیں، گزشستہ سال بے دخل کیے گئے بیس ہزار بچے ہمارے پاس رجسٹرڈ ہوئے۔ایران بدر ہونے والے ایک بچے کا کہنا تھا کہ افغانستان میں معاشی مسائل سے تنگ آکر ایران گیا، جہاں ایک بیکری پر کام کرتا تھا ، ایران سے جن افغان بچوں کو ملک بدر کیا گیا ہے ان میں سے اکثریت کا کہنا ہے کہ ہمارے والدین ایران میں ہی ہیں اور اب ہمارا افغانستان میں کوئی بھی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں