عمران خان نے طاقت کا غلط استعمال کیا، مراد علی شاہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اپنے والد کی برسی پر سیہون پہنچے اور فاتحہ خوانی کی ، انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج شہید بھٹو کی برسی کا گڑھی خدا بخش بھٹو میں پروگرام ہے، والد صاحب کی برسی کی قرآن خوانی میں شرکت کرکے گڑھی خدا بخش جاو¿ں گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار میں حمایت اور طاقت کاغلط استعمال کیا، چیئرمین پی ٹی آئی سیاست کے بجائے طاقت کا استعمال کیا اور اپنے لئے مسائل پیدا کیے، تحریک انصاف کی جانب سے مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک چلانے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھی انتخابات ہوئے ہیں تو اس وقت کسی تحریک کا جائزہ نہیں بنتا، وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں