قلات میں ڈاکوﺅں اور فورسز کے درمیان فائرنگ، راہگیر جاں بحق، تین اہلکار زخمی، جھڑپوں کا سلسلہ جاری

قلات (نمائندہ انتخاب) قلات کے نواحی علاقے مہلبی میں ڈاکوﺅں اور لیویز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں راہگیر جاں بحق جبکہ لیویز اہلکار سمیت دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی، آخری اطلاعات تک فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ شدید زخمی لیویز اہلکار طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ مہلبی کے مقام پر ڈاکو چرواہے سے ریوڑ چھین کر لے جارہے تھے اطلاع ملنے پر لیویز اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے، جہاں پر ڈاکوﺅں اور مقامی افراد و فورسز کے درمیان فائرنگ سے راہگیر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت داﺅد محمد حسنی کے نام سے ہوئی، جبکہ لیویز اہلکار ذوالفقار عمرانی اور دو اے ٹی ایف اہلکار سرفراز احمد اور احمد خان زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ آخری اطلاعات تک ڈاکوﺅں اور لیویز و اے ٹی ایف اہلکاروں کے درمیان پہاڑوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں