بھارتی شہری سربجیت سنگھ پر حملہ کرنیوالا عامر تانبا قاتلانہ حملے میں زخمی
لاہور (انتخاب نیوز) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں بھارتی شہری سربجیت سنگھ پر حملہ کرنے والا عامر تانبا قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اسلام پورہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کوٹ لکھپت جیل میں بھارتی شہری سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث عامر تانبا پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بتایاکہ عامر تانبا کچھ عرصہ قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا۔ خیال رہے کہ 2013ءمیں کوٹ لکھپت جیل کے 2 قیدیوں عامر تانبا اور مدثر پر جیل میں بھارتی شہری سربجیت سنگھ پر حملے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ حملے میں سربجیت سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ دوسری جانب پولیس نے عامر تانبا پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ اس کے بھائی جنید سرفرازکی مدعیت میں درج کرلیا۔
Load/Hide Comments


