غزہ پر اسرائیلی بمباری، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 43فلسطینی جاں بحق

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ حملوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، تفصیلات کے مطابق بمباری ساتویں ماہ میں داخل ہونے کے باوجود اب تک شدت میں کمی نہ آ سکی، قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے نصیرت کیمپ میں مزید 5 فلسطینیوں کو جاں بحق جبکہ درجنوں کو زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے بمباری کرکے 24 گھنٹے میں 43 جاں بحق ہوئے، صیہونی طیاروں نے خان یونس میں یورپین پسپتال کے اطراف بھی بم برسائے۔7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 33 ہزار 729 فلسطینی جاں بحق اور 76 ہزار 371 زخمی ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں