ایرانی حملے سے ایئر بیس کو نقصان پہنچا، اسرائیل کی جانب سے تصدیق

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی حملے اسرائیلی ایئربیس کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہو گئے، تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے تصاویر جاری کردی، اسرائیل کے مطابق ایرانی حملے میں ایئر بیس کو نقصان پہنچا، 5ایرانی میزائلوں نے نیو اتیم ایئر بیس کو نقصان پہنچایا، حملے میں ایئربیس کے 3رن ویز کو نقصان پہنچا، امریکی حکام کے مطابق تل ابیب میں ایف 35ایئر بیس نیو ایتم پر 5ایرانی میزائل لگے، ایرانی حملے میں سی ون 30جہاز کو نقصان پہنچا، اس موضوع پر ایرانی حکام کے مطابق نیو اتیم اڈے سے ہی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا تھا۔ امریکی حکام نے مزید بتایا کہ امریکی فوج نے 80سے زائد ڈرون اور 6میزائل تباہ کیے۔ علاوہ ازیں اسرائیل نے ایرانی حملوں کو ناکام قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں