کراچی میں ایم کیو ایم کی سینئر خاتون رہنما بھی ڈکیتی کا شکار، ملزمان پرس چھین کر فرار
کراچی (انتخاب نیوز)کراچی کے ناظم آباد میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی خاتون رہنما کا پرس بھی چھین لیا گیا۔ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی ایڈہاک کمیٹی کی رکن شاہینہ سہیل کو ناظم آباد میں لوٹا گیا، ملزمان موٹر سائیکل ان سے پرس چھین کر فرار ہوگئے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ایم کیو ایم مرکزی کمیٹی کے ترجمان نے خاتون رہنما سے پرس چھیننے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فوٹیج میں واضح ہے کہ کس طرح ڈاکو بے دردی سے چلتی بائیک سے خاتون سے پرس چھینتے ہوئے فرار ہوا۔ترجمان کے مطابق شاہینہ سہیل پرس چھینے جانے کے بعد اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور بری طرح گر پڑیں،گرنے کی وجہ سے ان کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
Load/Hide Comments


