بھارتی ریاست میں بیوی نے شوہر پر ابلتا پانی پھینک کر چھت سے نیچے پھینک دیا

اتر پردیش(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست میں ایک خاتون نے اپنے ہی شوہر پر ابلتا ہوا پانی پھینک دیا اور پھر اسے چھت سے نیچے پھینک دیا، تفصیلات کے مطابق خاتون کے اس عمل کی وجہ شوہر کا غیر ازدواجی تعلق بتایا جاتا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے گورکھپور سے تقریباً 50 کلو میٹر دور دیوریا کے علاقے میں پیش آیا جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔مقامی پولیس کے مطابق آشیش کمار رائے کی بیوی امریتا رائے کو اپنے شوہر پر غیر ازدواجی تعلقات کا شبہ تھا، آشیش 13 اپریل کوجب اپنی بیوی امریتا سے ملنے سسرال گیا تو سسرالیوں نے آشیش کا موبائل اور بائیک کی چابیاں چھپادیں اور آشیش کو رات سسرال میں ہی رکنے کا کہا جس پر وہ راضی ہوگیا۔آشیش نے پولیس کو بتایا کہ رات کو جب سب سوگئے تو میں بھی سوگیا، رات 3 بجے بیوی نے واش روم کے بہانے اٹھ کر گرم پانی لاکر مجھ پر پھینک دیا، گرم پانی پڑنے کی وجہ سے میری آنکھ کھل گئی اور جب میں نے بھاگنے کی کوشش کی تو ان سب نے مجھ پکڑلیا اور مارنا پیٹنا شروع کردیا اس دوران میرا سر بھی پھٹ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں