ایران اسرائیل کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ہفتے کی شب کیے گئے میزائل اور ڈرون حملے میں اسرائیل کے دیمونہ جوہری ری ایکٹر کو براہ راست نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔ اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کے 99 فیصد نہیں 84 فیصد ہتھیاروں کو روکا۔ اخبار نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق دیمونہ ری ایکٹر پر ایک حملہ براہ راست ہوا جبکہ دو حملے اطراف میں ہوئے۔ اس کے علاوہ صحرائے نقب میں اسرائیلی فوجی اڈے پر چار ایرانی میزائل گرے، اڈے میں گرنے والے ایرانی میزائلوں کا ملبہ ملا ہے جبکہ اسرائیلی دفاعی نظام کے انٹرسیپٹر میزائلوں کی کوئی باقیات نہیں ملی۔ خیال رہے کہ ایران نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کے فضائی حملے کے جواب میں ہفتے کی شب اسرائیل پر 300 سے زائد میزائل اور ڈرون داغے تھے۔ اسرائیل فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر 99 فیصد میزائل اور ڈرون مار گرائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں