چمن میں ایران سے آنیوالے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، کچے مکانات کو نقصان

چمن (انتخاب نیوز) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں ایران سے آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی۔ چمن کے گلی محلوں میں سیلابی پانی سے تباہی پھیل گئی اور کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔ پاکستان کے امیگریشن دفاتر بھی زیر آب آگئے اور مواصلاتی نظام ب±ری طرح متاثر ہوگیا۔ اس کے علاوہ مستونگ اورگردونواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ بیشتر دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری۔

اپنا تبصرہ بھیجیں