اصفہان ایئربیس پر حملہ، ایران کے قیمتی دفاعی نظام کو تباہ کر ڈالا، اسرائیل

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ دو روز قبل ایران کی اصفہان ایئربیس کر نشانہ بناتے ہوئے حملے میں ایران کا قیمتی ترین میزائل دفاعی نظام تباہ کیا، اسرائیل نے حملے میں ریمباج میزائل کا استعمال کیا، یہ میزائل ایرانی ریڈار پر نہیں آیا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے یہ حملہ کیا حالانکہ یروشلم اس بارے میں خاموش ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع اور متعدد سیٹلائٹ تصاویر پوسٹوں نے ہفتے کو تصدیق کی ہے کہ اصفہان میں ایران کا ایس-300 فضائی دفاع، جو اس کی اہم نطنز جوہری سائٹ کی حفاظت کرتا ہے، ایرانی فضائی حدود کے باہر سے داغے جانے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی نشاندہی کیے بغیر تباہ کر دیا گیا۔نشاندہی کی گئی کہ ریمباج میزائل کا فضائی دفاعی نظام سے پتہ لگانا مشکل ہے۔ اپنا راستہ درست کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے یہ کامیابی سے اپنے ہدف تک پہنچتا ہے۔ 450 کلومیٹرکی رینج والے اس میزائل میں 150 کلو گرام وزنی وار ہیڈ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں