ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر نئی دریافت کا اعلان کیا گیا ، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نئی دریافت سندھ کے علاقے ڈھرکی میں ہوئی ہے، تیل و گیس کے نئے ذخائر کے حوالے سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ ماڑی پیٹرولیم نے ماری فیلڈ کے کنویں شوال-1 سے تیل کے اہم ذخائر دریافت کیے ہیں۔ ابتدائی طور پر نئی دریافت سے یومیہ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی اور یومیہ 1040 بیرل خام تیل حاصل ہو گا۔
Load/Hide Comments


