بھارت ، درجہ حرارت 46ڈگری تک جا پہنچا، اینکر گرمی کی خبر پڑھتے ہوئے بے ہوش ہو گئی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے، ہیٹ ویو کی وجہ سے درجہ حرارت 46ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، شدید گرمی کے دوران بھارتی ٹی وی کی نیوز اینکر ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے بے ہوش ہوگئی اور بتایا جارہا ہے کہ نیوز اینکر بلڈ پریشر شدید کم ہوجانے کی وجہ سے بے ہوش ہوئی، نیوز اینکر کی بلیٹن کے دوران بے ہوش ہونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر شیئر کی گئی جس میں اینکر نے لکھا کہ ’ میرے سامنے رکھا ٹیلی پرامٹر دھندلا گیا اوراندھیرا چھا گیا اور پھر میں اپنی کرسی سے گرگئی‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں