الناصر ہسپتال غزہ سے اسرائیل کا نشانہ بننے والے 200فلسطینیوں کی لاشیں برآمد

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)200کے قریب فلسطینیوں کی لاشیں برآمد، فلسطینی شہری دفاع کے ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جان کی بازی ہار جانے والے 200کے قریب فلسطینیوں کی لاشیں جنوبی صوبے خان یونس کی ایک اجتماعی قبر سے برآمد کر لی گئی، تفصیلات میں مزید بتایا گیا کہ لاشوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں جنہیں برآمد کیا گیا، ان لاشوں میں زیادہ تر وہ ہیں جو امداد کے منتظر تھے یا جو فلسطین سے نکل و حرکت کیلئے انتظار میں تھے۔ایک بیان میں بتایا گیا کہ صوبہ خان یونس میں امدادی ٹیموں نے مختلف عمر کے 200سے زائد جاں بحق افراد کی لاشیں دریافت کی ہیں جنہیں قابض افواج نے اکھٹا کرکے الناصر ہسپتال میں ایک ساتھ دفن کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments