خیبر پختونخوا،غیرت کے نام پر نوجوان قتل ، 3مشکوک افراد گرفتار

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع کولائی پلس کے بٹیرہ میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ضلع کولائی پلاس کے سب ڈویژنل پولیس افسر عبدالرﺅف نے بتایا کہ گزشتہ رات ایک نوجوان کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا، مبینہ طور پر اس کا قتل اس کے بھائی کی وجہ سے کیا گیا جو ایک سال قبل ایک لڑکی کے ساتھ بھاگ گیا تھا۔ایس ڈی پی او عبدالرﺅف کے مطابق لڑکی اور مقتول کا بڑا بھائی لاپتا تھے، اس لیے لڑکی کے اہل خانہ نے مبینہ طور پر مطیع الرحمن کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔عبد الرﺅف نے بتایا کہ پولیس نے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں مرکزی ملزم کے والد اور اس کے دو کزن شامل ہیں، تینوں ملزمان نے قتل کی منصوبہ بندی میں مدد کی تھی جبکہ وقوعہ کی ایف آئی آر مقتول کے چچا نے درج کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں