امریکہ میں طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25خواتین اساتذہ گرفتار

نیو یارک(آئی این پی)امریکی تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کی جانب سے کم عمر طالب علموں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بڑھتے واقعات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ برطانوی اخبار کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا، جبکہ جنسی استحصال سے متعلق رپورٹ پر والدین بھی تشویش میں مبتلا ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12ماہ میں 16ریاستوں سے تقریبا 25کے قریب خواتین اساتذہ کو گرفتار کیا گیا ہے، جن پر طالب علموں سے زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ڈیلی میل کے مطابق 2017سے 2022کے درمیان جنسی ہراسگی اور بدفعلی کے باعث امریکی اسٹیٹ ایجوکیشن کی جانب سے 1895اساتذہ کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق ریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی خاتون اساتذہ جیسی کا سواکی کو پولیس کی جانب سے خاتون اساتذہ اور طالب علم کو برہنہ حالت میں گاڑی سے پکڑا گیاتھا، جبکہ خاتون ٹیچر نے بھی جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔جبکہ 45سالہ ایرین وارڈ بھی امریکی شہر نبراسکا سے تعلق رکھتی ہیں، جو کہ طالب علم کے ساتھ نامناسب حالت میں پائی گئی تھیں، جبکہ بیشتر خواتین اساتذہ کو جرم کے حوالے سے قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔امریکی پولیس کے مطابق اساتذہ طلبا کو نامنابس میسجز، تصایر بھی بھیجتی ہیں، جو ان کے خلاف مثر ثبوت کے طور پر بھی سامنے آئے۔اس حوالے سے چائلڈ سائیکولاجسٹ ڈاکٹر مائیکل کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا اس قسم کے فعل کو بڑھاوا دینے اور کیسز کی نمبر بڑھانے میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔جبکہ انسٹاگرام کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام پر طلبا اساتذہ سے نجی طور پر کافی قریب ہو جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں