نیویارک میں ٹک ٹاکر اور اداکارہ نے خودکشی کرلی، امریکی کانگریس میں پابندی کا بل منظور

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کے مطابق ایوا ایوان نے ہفتے کے روز نیویارک سٹی میں قائم اپنے گھر میں پھندے سے جھول کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر کے حوالے سے پولیس کو ا±ن کے دوست سے اطلاع دی تھی۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر کے کمرے سے ا±ن کی آخری تحریر بھی ملی جس میں انہوں نے ذہنی امراض اور بالخصوص ڈپریشن کی وجہ سے زندگی کے خاتمے کی وجہ لکھی۔ واضح رہے کہ 29 سالہ ایوا سوشل میڈیا پر متحرک تھی اس کے ساتھ انہوں نے کلب ریٹ کے نام سے ایک مزاحیہ سیریز بھی بنائی تھی جسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا تھا۔ ٹک ٹاکر کے اہل خانہ نے بھی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ ہمارے لیے بہت زیادہ دکھ اور تکلیف کا لمحہ ہے‘۔ علاوہ ازیں امریکی کانگریس نے ٹاک ٹاک پر پابندی یا چینی کمپنی بائیٹ ڈانس سے الگ کرنے کے لیے درکار قانون سازی کی منظوری دےدی اور بل منظوری کے بعد دستخط کے لیے صدر جوبائیڈن کو بھیج دیا جائے گا۔ غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کی مذکورہ قانون سازی امریکا کی جانب سے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کو دیا جانے والا 95 ارب ڈالر کے فوجی امدادی پیکیج کا حصہ ہے جس کی ایوان نمائندگان کے بعد کانگریس نے بھی منظوری دے دی ہے اور صدر کے دستخط کے ساتھ ہی باقاعدہ قانونی شکل اختیار کرجائےگا۔ امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے 18 کے مقابلے میں 79 ارکان کی واضح اکثریت سے منظور ہوا اور صدر جوبائیڈن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ بل پر فوری دستخط کردیں گے۔ بل کے تحت بائیٹ ڈانس ایک سال کے اندر اندر ایپ فروخت کرے گی یا امریکا میں ایپل اور گوگل ایپ اسٹور سے خارج کردیا جائے گا۔