شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات، مضبوط شراکت داری کا عزم

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب دورے کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں شہباز شریف نے گیٹس فاو¿نڈیشن کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے پیر کو ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاو¿نڈیشن کے بانی اور شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی۔بل گیٹس نے پنجاب میں بطور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو کے حفاظتی قطروں کے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے اس طرز کے پروگرام کو ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں