برازیل، بارشوں کی تباہ کاریاں، 3400افراد بے گھر، 10ہلاک، 21لاپتا

برازیل(مانیٹرنگ ڈیسک)برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈی میں بارشوں نے تبادہی مچا دی، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سڑکیں تالاب بن گئیں جبکہ دریاﺅں اور جھیلوں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریاست کے 100سے زائد علاقے متاثر ہو گئے ہیں جبکہ 3400افراد بے گھر ہو گئے، علاوہ ازیں برازیل میں مختلف حادثات میں 10افراد ہلاک جبکہ 21لاپتا ہو گئے، گورنر نے موجودہ صورتحال کو بد ترین آفت قرار دے دیا، گورنر نے انبتاہ کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال تشویشناک ہے جو مزید بگڑ سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں