پنجگور، سڑکوں کی تعمیر تعطل کا شکار، انجمن تاجران نے جمعرات کو شٹرڈاﺅن ہڑتال کا اعلان کردیا
پنجگور(نمائندہ انتخاب)پنجگور بازار اور غریب آباد کے سڑکوں کے کام میں تعطل کے خلاف انجمن تاجران کمیٹی کا احتجاجی دھرنا ۔ پنجگور بازار کے اندرونی روڑوں کے کام میں تاخیر پر بازار سے ریلی نکال کر ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر دھرنا دیا اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کل بروز جمعرات بازار میں مکمل شٹر ڈوان ہڑتال کا اعلان بھی کیا ۔ تاجران کمیٹی کے صدر فرید نواز نے تاجر برادری اور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین علاﺅ الدین ایڈوکیٹ ، تاجران کمیٹی کے نائب صدر لعل دوست ، جنرل سیکرٹری قائم الدین ، جماعت اسلامی کے رہنما قاضی سراج احمد اور دیگر کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بازار کی سڑکوں کا کام ایک سال سے التوا کا شکار ہے ۔ ٹھیکیداروں نے سڑکوں کو توڑ کر دکانداروں کو دھول اور مٹی کے حوالے کیا ہے جس سے وہ بدترین ازیت کا شکار ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب پیسے نہیں تھا تو روڑوں کو کیوں توڑا گیا ؟ اتنا تو صبر کرتے کہ پیسے ریلیز ہوجاتے انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ محکمہ بی اینڈار کی نااہلی ہے جس میں کام کرنے کی صلاحیت نہیں ہے بلکہ محکمہ کا کام صرف کمیشن کی وصولی تک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے احتجاج کا مقصد محکمہ بی اینڈار اور انتظامیہ کو باخبر رکھنا ہے کہ تاجر برادری کام میں اب مذید تاخیر برداشت نہیں کرے گی ۔ کل اس کے خلاف بازار میں مکمل شٹر ڈوان ہڑتال کیا جائے گا اگر اسکے باوجود اس پر ایکشن نہیں لیا گیا تو سی پیک کو جاکر بند کریں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ اب تاجر برادری مجبور ہوگئی ہے کہ وہ سڑکوں پر آکر احتجاج کرے۔


