افغان صوبے غور میں فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تباہ، ایک شخص جاں بحق، 12زخمی

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان وزارت دفاع کے مطابق افغان صوبے غور میں افغان فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، تفصیلات کے مطابق حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 12زخمی ہو گئے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے سبب ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران گرا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔
Load/Hide Comments