پشاور میں انسانی اسمگلر ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار

پشاور(صباح نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ذیشان شہریوں کو ایران سے ترکی بارڈر پار کروانے کے لئے 3 لاکھ روپے فی کس بٹورتا تھا جبکہ متاثرہ شہریوں کو بارڈر سکیورٹی نے ایران سے ڈ ی پورٹ کردیا تھا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف انسانی سمگلنگ سے متعلق رپورٹ درج تھی، ملزم ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے عدالت میں پیش ہوا جہاں ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں