اسلام آباد میں تحریک انصاف کا دفتر سیل، متعدد کارکنان گرفتار
اسلام آباد(انتخاب نیوز) اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پر کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے انسداد تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرا دیا اور دفتر سیل کردیا۔ آپریشن سے قبل پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانے والے راستوں کو بند کر دیا۔ سی ڈی اے نے آپریشن کے دوران پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرا دیا اور تحریک انصاف کا دفتر سیل کردیا۔ سی ڈی اے نے تحریک انصاف کے دفتر کو سیل کرنے کا حکم نامہ بھی چسپاں کردیا۔ سی ڈی اے کا مو¿قف ہے کہ آپریشن بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کیا گیا۔ سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ سیکٹر جی ایٹ فور میں واقع پلاٹ سرتاج علی نام کے شخص کو الاٹ ہے۔ دوران آپریشن پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، اس دوران پی ٹی آئی کے کچھ کارکنوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔


