جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ نے فلسطینیوں کی حمایت میں قرارداد منظورکرلی

پریٹوریا: جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے فلسطینی سرزمین کے کچھ حصوں کو اپنے ساتھ منسلک کرنے کے منصوبے کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی توسیع پسندانہ عزائم نے جنوبی افریقا میں نسل پرستانہ دور کی یاد تازی کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ میں فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی ریاست کے فلسطینی علاقوں پرصہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے منصوبوں کے خلاف متفقہ طور پرایک قرار داد منظورکی۔پارلیمنٹ کی تعاون اور بین الاقوامی تعلقات کمیٹی کی چیئرڈی ٹانڈی مہاپیلا نے کہا کہ ہم تنا میں اضافے کے ساتھ بہت سے بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔انہوں نے فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا کہ اس دوہرے چیلنج کے مقابلہ میں پرسکون اور ثابت قدم رہیں۔ چاہے وہ کرونا ہو یا اسرائیل کے غیرقانونی منصوبے ہوں فلسطینی قوم کو ثابت قدمی اور اپنی صفوں میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا فلسطینی عوام کی خواہش کی حمایت اور اس کی ایک قابل عمل ریاست کی امیدوں کی تجدید کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں