عید الاضحیٰ کب ہوگی؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک میں عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہونے کاامکان ہے۔کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاند 7 جون بروز جمعہ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور عید الضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی، پروسیسنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 6 جون کی شب 5 بج کر 38 منٹ پر ہوگی جبکہ غروب آفتاب 7 بج کر 20 منٹ پر ہونے کا امکان ہے۔چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 72 منٹ تک رہنے کا امکان ہے۔چاند دکھائی دینے کیلئےاسکی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں