یوکرین کو روس میں حملے کیلئے امریکی ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت

کیف(این این آئی)امریکا نے یوکرین کو روس میں اہداف کا نشانہ بنانے کے لیے امریکی ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دے دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو روس کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے امریکی ہتھیاروں کے استعمال کی منظوری دے دی۔امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین حالیہ ہفتوں میں واشنگٹن سے حملے کے لیے امریکی ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت طلب کر رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں