راجن پور، زمین کےتنازع پردو گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

راجن پور(مانیٹرنگ ڈیسک)راجن پور کے علاقے مڈرندان میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق زمین کے تنازع پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے آر پی او ڈی جی خان سے فائرنگ کی رپورٹ طلب کر لی۔ڈاکٹر عثمان نے کہا ہے کہ ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے، مقتولین کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں