ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی آرگنائزر، لالا وہاب ڈپٹی آرگنائزر منتخب

کراچی (پ ر) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کا اعلان کردیا گیا۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ مرکزی آرگنائزر اور لالا وہاب بلوچ ڈپٹی آرگنائزر ہوں گے۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی وائے سی کے رہنماﺅں نے بی وائے سی کو تنظیمی شکل دینے اور تنظیم کے پہلے مرکزی آرگنانگ باڈی کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ بطور تنظیم آرگنائزنگ باڈی کے ساتھ ساتھ دیگر امور کے لیے تنظیم کے اندر ڈیپارٹمنٹس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ بی وائے سی کے نومنتخب آگنائزنگ باڈی نے جولائی میں ”راجی مچی“ قومی اجتماع منعقد کرنے کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں