ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ، بنگلا دیش نے نیدر لینڈز کو 25 رنز سے شکست دیدی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 27 ویں میچ میں بنگلادیش نے نیدرلینڈز کو 25 رنز سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز کے کنگز ٹاو¿ن میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔شکیب الحسن 64 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ اس کے علاوہ تنزید حسن 35، محموداللہ 25 ، توحید 9 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ نیدرلینڈز کی جانب سے آریان دت اور میکرین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 8 وکٹ پر 134 رنز بناسکی۔ نیدر لینڈز کی جانب سے سائی برینڈ 33 اور وکرم جیت سنگھ 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اسکاٹ ایڈورڈز نے 25 اور مائیکل لیوت نے 18 رنز بنائے۔ بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3 اور تسکین احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں