تربت،پبلک لائبریری گوکدان جلد بحال کی جائے، طلبہ کا مطالبہ

تربت(نمائندہ انتخاب)گوکدان سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے کہا ہے کہ ہمیں انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ پبلک لائبریری، گوکدان، کیچ ابھی تک کھولی نہیں گئی ہے۔ ٹھیکیدار اس کام میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہا ہے۔ لائبریری کی بندش سے نہ صرف طلباء بلکہ پورا معاشرہ متاثر ہو رہا ہے۔ ایک لائبریری معاشرتی ترقی اور علمی تبادلے کا اہم مرکز ہوتی ہے جہاں طلباء مطالعہ کرنے، تحقیق کرنے اور اپنی علمی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع پاتے ہیں۔ لائبریری بند ہونے سے طلباء کو علمی وسائل تک رسائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، جو ان کی تعلیمی ترقی میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔لہذا، ہم گوکدان کے طلباء حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بنیادی مسئلے پر فوری توجہ دیں لائبریری صرف کتابوں کا ذخیرہ نہیں بلکہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں معاشرتی ترقی اور علمی تبادلے کے مواقع ملتے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ حکومت اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں