وفاقی حکومت کی محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاق نے اسلام آباد، آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فوج کی تعیناتی کی تفصیلات متعلقہ حکام کے ساتھ طے کی جائیں گی، فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی غیر معینہ مدت کے لئے کی گئی جبکہ فوج کی واپسی سے متعلق فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا ۔حکومت کی جانب سے جاری کئے نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف صوبوں کی درخواست پر فوج کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر تعیناتی کی منظوری دی گئی، کتنی تعداد میں اور کہاں کہاں فوج تعینات ہونی ہے فیصلہ صوبے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں