صنم جاوید کی گرفتاری کیلئے بلوچستان پولیس کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
کوئٹہ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ء صنم جاوید کی گرفتاری کے لئے بلوچستان پولیس کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ پیر کو پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء صنم جاوید کی گرفتاری کے لئے بلوچستان پولیس کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی صنم جاوید 9 مئی کے مقدمے میں بلوچستان پولیس کو مطلوب ہے، صنم جاوید کے خلاف کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانہ میں مقدمہ درج ہے جس میں دہشت گردی سمیت 15 دفعات شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


