پنجگور میں سمیڈا اور آئی ٹی سی گراسپ پروجیکٹ کے تحت زرعی کاروبار کیلئے تربیتی ورکشاپ کا اختتام

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور میں سمیڈا، آئی ٹی سی گراسپ پروجیکٹ کے زیر نگرانی آٹھ روزہ زرعی کاروبار، مینجمنٹ اور مارکیٹنگ کے حوالے سے لیول ون ٹریننگ کا اختتام جس کے مہمانان پارٹنر آرگنائزیشز ایف اے او کے ٹیم لیڈر سلیمان بلوچ، ایس پی او کے ضلعی پروجیکٹ آفیسر مجاہد بلوچ، این آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر عبدالقیوم بلوچ، پروفیسر اقبال ظہیر بلوچ و دیگر تھے۔ ضلع پنجگور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین چھوٹے اور درمیانی کاروبار کرنے والے شریک تھے۔ اختتامی تقریب سے عبدالقیوم بلوچ، مجاہد بلوچ، سلیمان بلوچ، حفیظ بلوچ، اقبال بلوچ و دیگر ٹرینز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ روزہ ٹریننگ میں انہیں معزز اور قابل ٹرینر کی طرف سے بہترین انداز میں ٹریننگ دی گئی اور اب وہ اپنے ہی گھروں میں بہترین طریقے سے اپنا کاروبار کرکے اس کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گراسپ کی جانب سے ہمیں یہ موقع دیا جا رہا ہے کہ ہم ان کی مدد سے اپنے کاروبار کو اس سے بہتر طریقے میں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے اب ٹریننگ میں شریک شرکا معاشی مشکلات کا بہتر حل نکالنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباروں میں بڑھوتری پیدا کرینگے اور وہ کسی طریقے سے اپنے گھر کی ضروریات کو پورا کر نے میں کامیاب ہوں گے لیکن لوگوں کے پاس صلاحیت اور ہنر ہے انکو صرف آگاہی اور اپنے پاﺅں پہ کھڑا ہونے کی راہ دکھانے کے ساتھ ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہوگا تاکہ وہ اپنے مالی اور معاشی مشکلات کو کم کرسکیں۔ اختتامی تقریب کے آخر میں سمیڈا گراسپ کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر حفیظ بلوچ نے ٹریننگ میں شریک شرکا، این آر ایس پی کے عبدالقیوم بلوچ، سلیمان بلوچ، مجاہد بلوچ، ای سی آئی کے ٹرینر محمد اقبال بلوچ و دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور آٹھ روزہ تربیتی پروگرام میں شریک شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ بہترین انداز میں تربیتی پروگرام شرکت کرکے یہ تاثر دیا ہے کہ وہ اپنے کاروبار، مینجمنٹ اور مارکیٹنگ کے حوالے سے آگاہی حاصل کرنے کے خواہاں ہیں اور وہ یہاں سے کچھ سیکھ کر اپنی کاروبار کو بہتر طریقے سے چلانا چاہتے ہیں۔ تقریب کے اختتام میں شرکا میں شیلڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں