پی ٹی آئی کی 38 آزاد اراکینِ قومی اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع

اسلام آباد (صباح نیوز) مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے 38 آزاد اراکینِ قومی اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی۔تحریک انصاف کے نمائندہ نے الیکشن کمیشن میں اراکینِ اسمبلی کی فہرست جمع کرائی جس کے ساتھ اضافی دستاویز بھی منسلک کی گئی ، 3 آزاد ارکان کے بیان حلفی تاحال جمع نہیں کرائے گئے ہیں۔ صاحبزادہ محبوب سلطان، مبین عارف اور ریاض فتیانہ بیرونِ ملک ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں