اسرائیلی مظالم کیخلاف کوئٹہ میں جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ اور ریلی
کوئٹہ (یو این اے) جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح صوبائی دارلحکومت کوئٹہ منان چوک پر احتجاجی مظاہرہ ہوا مظاہرین سے مولانا آغا محمود شاہ حافظ حسین احمد شہروردی مولانا عبدالرحمان رفیق یونس عزیز زہری میر فاروق مینگل مفتی عتیق اللہ مولانا ولی محمد ترابی مولانا خدائے دوست سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے دارلحکومت تہران میں حماس کے سربراہ محمد اسماعیل ہنیہ کی شہادت تمام مسلمانوں کو یہ پیغام دیتی ہے کہ اگر اسرائیل کے خلاف متحد نہیں ہوئے تو سب کو ایک ایک کرکے قتل کردیں گے اب بھی وقت ہے کہ مسلمان حکمران ہوش کے ناخون لے فلسطین میں اب تک 40ہزار سے زائد مسلمان جاں بحق ہوچکے ہیں 70ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں اگر مسلمان متحد نہیں ہوئے تو مسجد الا اقصی ہم سے چھین لیا جائے گا مسلمان اگر متحد ہوجائے اور اپنے سرحدیں کھول دیں تو مسلما ن مجاہدین ایک ہفتے میں اسرائیل کا خاتمہ کرکے رہیں گے پاکستان ایٹمی ملک ہے لیکن ہمارے حکمران اس ظلم پر خاموش ہیں انسانی حقوق کے علم برداروں کو فلسطین میں بے گناہ عورتوں بچوں اور بوڑھوں کے لاشیں نظر نہیں آرہی ہے حماس کے سربراہ محمد اسماعیل ہنیہ نے اپنے تمام خاندان سمیت قربانی دے کر ہمیں پیغام دیا کہ موت کا ایک دن مقرر ہے کوئی کسی کو موت نہیں دے سکتا اب بھی وقت ہے کہ ہم متحد ہوجائے اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف آواز بلند کریں جمعیت علما اسلام فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں مولانا فضل الرحما ن نے حماس کے سربراہ محمد اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے خلاف آج ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے تاکہ دنیا کو یہ پیغام چلا جائے کہ اسرائیل کے مظالم اب ختم ہونے والے ہیں وقت آگیا ہے کہ ہم خاموشی کو تھوڑ کر اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لیں اسرائیل 57مسلم حکمرانوں کو چاہیے کہ اب بھی وقت ہے کہ متحد ہوکر اسرائیل کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں ورنہ وہ مسلمانوں کو ایک ایک کرکے جاں بحق کردیں گے مسلمان حکمران موت کے خوف سے خاموش ہیں حالانکہ موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہیں جمعیت علما اسلام اسرائیلی مظالم کے خلاف روز اول سے آواز اٹھا رہی ہے اور آئندہ بھی اٹھائے گی انہوں نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو مسلمانوں کے لیے لمحہ فکریہ قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ متحد ہوکر اسرائیل سے بدلہ لیا جائے ۔


